مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:ٹرانسپوٹروں نے سمارٹ سٹی بس سروس کے خلاف کل ہڑتال کی کال دیدی

 

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپوٹروںنے سمارٹ سٹی بس سروسز کی مختلف اضلاع میں مجوزہ توسیع کے خلاف کل بروز پیر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کی ٹرانسپورٹ کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہزاروں خاندانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سمارٹ سٹی بس سروس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ٹرانسپوٹر برادری کو مزید مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا۔
ٹرانسپورٹرز کے رہنما شبیر مٹہ نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ سٹی بسوں کی ضلعی روٹس تک توسیع نے نجی آپریٹرز میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ٹرانسپورٹ باڈی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی جدید کاری موجودہ اسٹیک ہولڈرز کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کریں۔
دریں اثنا، کشمیر ٹریڈ الائنس نے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے خدشات کو دور کرے اور وادی بھر میں روزمرہ کی زندگی اور کاروباری سرگرمیوں میں خلل سے بچنے کے لیے بات چیت کاراستہ اختیار کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button