تازہ ترین

اپ ڈیٹس

اقوام متحدہ اور عالمی برادری یاسین ملک کو ضمیر کا قیدی قراردیں، مشعال ملک

اقوام متحدہ اور عالمی برادری یاسین ملک کو ضمیر کا قیدی قراردیں، مشعال ملک

اسلام آباد 08جون (کے ایم ایس ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت ان کے شوہر کے عدالتی قتل پر تلی ہوئی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یاسین ملک کو ضمیر کا قیدی قرار دیاجائے۔ مشعال حسین ملک …

تفصیل۔۔۔

دو سو سے زائد بھارتی سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

دو سو سے زائد بھارتی سکھ یاتری جوڑ میلے میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

لاہور08جون (کے ایم ایس ) دو سو سے زائد بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہوار جوڑ میلے میں شرکت کیلئے واہگہ سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ گورو ارجن دیوجی کی تقریبات میں شرکت کیلئے سردار گوربچن سنگھ اور سردار جھنگ سنگھ کی سربراہی میں پاکستان آنے والے یاتریوں کا استقبال متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے کیا ۔ اس موقع …

تفصیل۔۔۔

سرینگر: ”عوامی مجلس عمل “کا مولوی مشتاق احمد کو شہادت کی برسی پر خراج عقیدت

سرینگر: ”عوامی مجلس عمل “کا مولوی مشتاق احمد کو شہادت کی برسی پر خراج عقیدت

سرینگر 08جون ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم ”عوامی مجلس عمل“ نے تنظیم کے رہنما اور سماجی و سیاسی کارکن مولوی مشتاق احمد شہید کو شہادت کی 19ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے شہید رہنما کی برسی کے سلسلے میں سرینگر …

تفصیل۔۔۔

پاکستان تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

اسلام آباد 08جون (کے ایم ایس) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ 4جون کو جارحیت کا شکار معصوم بچوں …

تفصیل۔۔۔

مظلوم کشمیریوں کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا ، برطانوی میئرزاہد چوہاں کی یقین دہانی

مظلوم کشمیریوں کیلئے اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا ، برطانوی میئرزاہد چوہاں کی یقین دہانی

لندن 08جون (کے ایم ایس ) جموں و کشمیر تحریک حق خودارایت انٹرنیشنل کے ایک وفد نے پارٹی کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں اولڈہم کے کشمیری نژادمیئر ڈاکٹر زاہد چوہان سے ملاقات کی اور انہیں اولڈہم کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ راجہ نجابت حسین نے ڈاکٹر چوہان کو اولڈہم کا میئر منتخب ہونے پر کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر تحریک حق …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیراور منی پور کے لوگ ہندو بالادستی کی ذہنیت کے شکار ہیں

مقبوضہ جموں وکشمیراور منی پور کے لوگ ہندو بالادستی کی ذہنیت کے شکار ہیں: محمد شہباز

محمد شہباز منی پور اور مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگ اپنی الگ شناخت اور بھارتی ہندوتوا آبادکار نوآبادیاتی منصوبوںکے وجود کو خطرے سے بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کا مقصد آرٹیکلC 371 کو ختم کرنا ہے جس کی حفاظت کیلئے منی پور کے قبائل لڑرہے ہیں، جس سے منی پور کی ہندو برادری میتی کو قبائلی زمین اورجائیداد خریدنے سے روکنا ہے جیسا …

تفصیل۔۔۔

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

باغ آزادکشمیر06جون(کے ایم ایس) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے یہ بات آج آزاد جموں و کشمیر کے علاقے باغ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیریک جان دو قالب اور لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ملک کی جان ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ …

تفصیل۔۔۔

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

  اسلام آباد 06 جون (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء مصدق عادل کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے مصدق عادل …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت کی کوششیں ایک بار پھر ناکام، سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

مودی حکومت کی کوششیں ایک بار پھر ناکام، سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

  سڈنی 6جون (کے ایم ایس )بھارت کے اعتراضات اوربھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے سکھوں کا ریفرنڈم رکوانے کیلئے ذاتی طور پر مہم چلانے کے باوجود سڈنی آسٹریلیامیں خالصتان ریفرنڈم میں 31ہزار سے زیادہ سکھوں نے شرکت کی۔ سڈنی میں خالصتان ریفرنڈم کا اہتمام 1984میں امرتسر میں گولڈن ٹیمپل پر بھارتی حکومت کی فوج کشی کے دوران ہزاروں سکھوں کے قتل عام کے واقعے کی برسی کے موقع …

تفصیل۔۔۔

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام دعائیہ مجلس

اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام دعائیہ مجلس

اسلام آباد 05جون(کے ایم ایس) اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی ۔ مجلس کے شرکاء نے غیر قانونی طور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس کی خوشدامن اور غلام محمد صفی کے داماد جاوید احمد کے والد کے ایصال …

تفصیل۔۔۔