بھارت

بھارت :کاکروچ جنتا پارٹی کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر تے ہوئے انتخابی فہرستوںمیں ہیرا پھیری پرچیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکار نصیرالدین شاہ اور گلوکار و موسیقار وشال دادلانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انتخابی فہرستوں میں ہیرا پھیری کے الزامات سامنے آنے پر کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی)کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شیواجی پارک پہنچے، سی جے پی نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمارنے انتخابی فہرستوں سے مسلمانوں اوردلتوں سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے13کروڑ ووٹرز کے نام حذف کر دیے ہیں، کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دِپکے کے مطابق اگر گیانیش کمار مستعفی نہیں ہوتے تو تنظیم اپنا احتجاج ممبئی سے ملک کے مختلف شہروں تک لے جائے گی۔
ادھر بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی ڈی کے شیوکمار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی فہرستوں سے مزید 50لاکھ ووٹرز کوخارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button