مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کاسلسلہ تیز اور اورپابندیاں مزیدسخت کردی ہیں ۔
بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اورپولیس کے افسر کنٹرول لائن سمیت حساس علاقوں میں آپریشنل تیاریوں ، انٹیلی جنس شیئرنگ اوردیگر انتظامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فورسز نے اتوارکو ضلع راجوری کے علاقوں منڈو گالا ڈھوک ، اپرلاردیہ ،دعاکھڑاورچگلی کیا اورضلع جموں کے علاقے اکھنور میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔
بھارتی فورسز نے 17ستمبر کواسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران ضلع ادھمپور کے علاقے مجالٹا میں ایک جعلی مقابلے میںدو نوجوانوں کو شہیدکیاتھا۔
دریں اثناء بھارتی فورسز نے پورے مقبوضہ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔ سرینگر ، اسلام آباد، بارہمولہ ، پلوامہ ، کولگام ، شوپیان، بڈگام ، کپواڑ ہ ، بانڈی پورہ اورگاندربل میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں روزکا معمول بن چکی ہیں۔ بھاری تعداد میں بھارتی فورسز کی تعینانی ، سڑکوں پر فورسز کے ناکوں،جامہ تلاشیوں اورپابندیوں نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور فورسز اہلکار مسلسل عام شہریوں کو ہراساں کررہے ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں اورمقامی لوگوں نے محاصرے اورتلاشی کی مسلسل کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے اورسیاسی آوازوں کو دبانے کے لئے کالے قوانین کا استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے جو خطے میں کشیدگی کا باعث بنتا ہے۔
کشمیری عوام ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام صرف تنازعہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button