مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ پورانہیں کیا: کانگریس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کانگریس پارٹی کے رہنما غلام احمد میر نے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی نے تاحال اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام احمد میر نے اتوار کو سرینگر میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت24جون 2021 کو ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں دی گئی اس یقین دہانی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لیا تھا کہ انتخابات کے فوراًبعدریاستی حیثیت بحال کر دی جائے گی، لیکن اس کے بعد دو سال گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی عدم بحالی کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختیارات کے دوہرے مراکز قائم ہیں جس سے طرز حکمرانی متاثر ہو رہی ہے اور فائلیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر منتقل ہونے کے باعث فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیرکے ساتھ مساوی سلوک نہیں کرتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button