بھارت

بھارتی فوج اورگودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا ناکام

متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکر سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا

نئی دہلی :بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکارکو شہید کرنے کا گمراہ کن دعوی مسترد کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئربھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹراجے شکلا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت خفیہ ایجنسیوں،عدالتوں اورفوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے۔
پلوامہ،پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پرلگاکراس کا سیاسی فائدہ حاصل کیاگیا۔اجے شکلا نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ پربھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاونٹرزمیں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا۔اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا،جس سے بھارت کودنیا بھر میں ایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی صحافی نے کہاکہ بھارت کے پاس کسی چیزکے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے، یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروارہا ہے۔بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پرجھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔
KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button