مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی پراسرارہلاکت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کپواڑہ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ جمعہ کے روز پراسرارحالت میں ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف افسر ضلع کے علاقے دوبن میںبے ہوشی کی حالت میں ملا، جس کے بعداسے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button