مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

جائیدادوں کی ضبطی ، ووٹر رجسٹریشن میں رکاوٹوں پراظہار تشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بارہمولہ، راجوری، ریاسی، پونچھ، ادھم پور اور کٹھوعہ اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ضلع پونچھ میں شدید بارشوں کے باعث کنٹرول لائن پر بارودی سرنگیں نمودار ہوئیں جس سے مقامی باشندوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بسونی ٹاپ میں بھی اسی نوعیت کا ایک دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ پولیس نے علاقے میں آٹھ کنال اور تیرہ مرلہ زمین اپنے قبضے میں لے لی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے پنشنرز نے سرینگر کے لال چوک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں پنشنرز، بزرگ شہریوں، ملازمین اور محنت کش طبقے کو درپیش مسائل پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
دریں اثناءکشمیری نوجوانوں کو ووٹر کے طور پر اندراج کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن کا ڈیجیٹل پورٹل اکتوبر 2006 کے بعد پیدا ہونے والے درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر رہاہے۔ یہ نوجوان 2024 کے انتخابات میں بھی اپنا ووٹ ڈالنے سے محروم رہے۔سابق رکنِ قانون ساز اسمبلی اعجاز احمد خان نے ان پابندیوں پر سوال اٹھایا ہے جن سے 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے نوجوان متاثر ہو رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پورے بھارت میں احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نئی دہلی کا طرزِ عمل انہیں گزشتہ کئی برسوں کے دوران کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالف آوازوں کو دبانا اور لوگوں کو اپنے جائز خدشات اٹھانے کے حق سے محروم کرنا جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔
ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ کشمیری نوجوان جس کی شناخت جمشید علی کے نام سے ہوئی ہے، 6 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں لاپتہ ہے۔ اس کی گمشدگی کے باعث اہلِ خانہ اس کے بارے میں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button