بھارت: گیانیش کمار کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی جانا ہوگا: راہول گاندھی
نئی دہلی :بھارت میں انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کے خلاف خلاف نوجوانوں اورطلباءکے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی حماعتوں کا احتجاج بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اپنے عہدے سے چلے جائیں گے اور نریندر مودی کی قیادت میں قائم حکومت بھی بالآخر ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھارت میں جمہوریت کی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے لکھا کہگیانیش کمار جائیں گے۔ یہ حکومت بھی چلی جائے گی۔ اس کے بعد جمہوریت کی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپوزیشن اتحاد سے خطاب کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ راہول گاندھی نے یہ بات نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیابلاک) کے ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہی۔









