مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پونچھ میں بی ایس ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
بی ایس ایف اہلکار پیر کی صبح ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔حکام کے مطابق اہلکار نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ بعد ازاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔لاش ورثا کے حوالے کرنے سے قبل قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
ماہرینِ صحت نے طویل ڈیوٹی کے اوقات کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی اچانک موت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کی عدم دستیابی، دبا وسے بھرپور ماحول اور اعلی حکام کا نامناسب رویہ اس بحران کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں ایسے حالات کے باعث آپسی جھڑپوں اور خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button