بھارت

400 غیر ملکی بھارتی ماہرینِ تعلیم کا بیان: ”بھارت کو انتشار سے بچائیں“

نئی دہلی:بھارتی نژاد 400 سے زائد ماہرینِ تعلیم نے ”بھارت کو انتشار سے بچائیں“ کے عنوان سے بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت پر آئینی اداروں اور جمہوری عمل پر عوامی اعتماد کمزور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دستخط کنندگان 27 ممالک کی یونیورسٹیوں سے وابستہ ہیں، جن میں ایم آئی ٹی، آکسفورڈ، کیمبرج، ہارورڈ، ییل، اسٹینفورڈ اور کولمبیا شامل ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کی جانب سے آئینی اداروں اور جمہوری عمل پر عوامی اعتماد کو کمزور کرنے کی مبینہ کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بیان نئی دہلی میں ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کےخلاف نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیاکے احتجاج کے دوران سامنے آیاہے۔احتھاجی مظاہرین نےچیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا جبکہ کئی کارکنوں کوگرفتار کیاگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ انتخابی نتائج ناگوار آنے پر جمہوری عمل کو مشتبہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ زیرِ التوا عدالتی معاملات کو جمہوریت پر شکوک پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بی آر امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے آئینی طریقوں پر عمل اور ”گرامر آف انارکی“ سے اجتناب کی اپیل کی گئی۔
دستخط کنندگان نے اختلافِ رائے کو جمہوریت کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اختلافات بحث، مکالمے اور آئینی اداروں کے ذریعے حل کیے جائیں، اور بھارت دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لیے مثال قائم کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button