بھارت

مودی حکومت ووٹ چوری میں ملوث گیانیش کمار کو بچا رہی ہے: ملکارجن کھڑگے

عوام سے یکم نومبر کو ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ مارچ اور ریلی میں شرکت کی اپیل

Mallikarjun Kharge expresses “sincere regret” over his comments on Gujaratisنئی دہلی: بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی اور بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں پر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت ووٹ چوری میں ملوث ہونے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو بچانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کی معلومات عام کرنے اور ووٹر فہرستوں سے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے حذف کیے گئے کروڑوں ووٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایس آئی آر میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر سے متعلق معلومات حقِ اطلاعات کے قانون کے تحت طلب کی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن نے تجارتی رازوں کا حوالہ دیتے ہوئے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے نے انتخابی عمل میں شفافیت اور جواب دہی کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کانگریس صدر نے اتر پردیش میں ووٹر فہرستوں سے متعلق اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فارم 6 کے ذریعے موصول ہونے والی 16 لاکھ سے زائد درخواستوں کی تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھی گئیں۔ انہوں نے پیلی بھیت میں ووٹر ریکارڈ کے 10 ہزار 470 معاملات میں بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملات کے بعد ریاست بھر میں فارم 6، 7 اور 8 کی جانچ کے احکامات جاری کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ملکارجن کھڑگے نے انڈیا اتحاد کے تین مطالبات پیش کیے، جن میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا استعفیٰ، انہیں تحفظ فراہم کرنے والے 2023 کے قانون کی منسوخی، ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی روکنا، حذف شدہ ووٹرز کے نام بحال کرنا اور آئندہ تمام انتخابات بیلٹ پیپرز کے ذریعے کرانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد صرف ووٹ بچانے تک محدود نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی عوامی جدوجہد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم نومبر کو دہلی پہنچیں اور رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ مارچ اور ریلی میں شرکت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button