مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ہائیکورٹ کا کالے قانون”پبلک سیفٹی ایکٹ“ کے غلط استعمال پر اظہار برہمی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قانون” پبلک سیفٹی ایکٹ“ (پی ایس اے) کے غلط استعمال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاہے سنگین الزامات بھی آئینی اور قانونی تحفظات کو ختم نہیں کر سکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس وسیم صادق نرگل پر مشتمل بنچ نے یہ بات ”پی ایس اے“ کے تحت نظر بندایک کشمیری کی عرضداشت پر سماعت کے دوران کہی۔
عدالت زبیر امین بنگرو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔عدالت نے کہا کہ حکام کو مواد کے ذریعے یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ قانونی تقاضوں کو آزادانہ اور قانونی طور پر پورا کیا گیا ہے۔
بنچ نے کہا کہ نظر بندی ایک غیر معمولی اقدام ہے جس میں باقاعدہ فوجداری مقدمے کے بغیر ذاتی آزادی سے محرومی شامل ہے، عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 21 اور 22 کے تحت آئینی تحفظات کو خالی رسمی نہیں سمجھا جا سکتا۔
بنچ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے بات کا اعادہ کیا کہ نظر بندی کو انتہائی احتیاط اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر سری نگر کو، جنہوں نے نظر بندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا، کو ذاتی طور پر پیش ہونے اور پولیس ڈوزیئر اور ریکارڈ سمیت اصل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button