مقبوضہ کشمیر:3 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
سرینگر:بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں تین کشمیری کارکنوں کی زرعی اراضی کو غیر قانونی سرگرمیاں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت ضبط کر لیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے عام کشمیریوں ، کارکنوں اور کشمیری تحریکِ آزادی کی حمایت کے الزام میں ملوث افراد کی جائیدادوں کو ضبط کرنے، قبضے میں لینے اور مسمار کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
بھارتی پولیس نے ہندواڑہ میں غلام رسول بٹ، عبدالصمد میر اور شیر علی کھٹانہ کی زرعی اراضی ضبط کی ہے۔ پولیس نے کہا ہیکہ ضبطی کی کارروائی ریونیو حکام کی موجودگی میں کی گئی۔ یہ کارروائی ان تین افراد کے خلاف 2023 میں ہندواڑہ تھانے میں درج مقدمات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اگست 2019 سے اب تک جماعتِ اسلامی اور حریت رہنماں کے رہائشی مکانات، تجارتی عمارتوں، زرعی اراضی اور دفاتر سمیت ہزاروں جائیدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی پولیس اور تفتیشی اداروں، بشمول اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، کی جانب سے ممکنہ ضبطی کے لیے 4,000 سے زائد نجی جائیدادوں کی فہرست مرتب کی گئی ہیں۔
2026 میں بھی بی جے پی حکومت نے کپواڑہ، سرینگر، بارہمولہ، پلوامہ، اسلام آباد، ڈوڈہ اور دیگرعلاقون میں حریت پسند کارکنوں کی زرعی اراضی اور رہائشی جائیدادیں یو اے پی اے کے تحت ضبطی کاسلسلہ جاری رکھا۔سس کارروائی کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرناہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور مقامی رہائشیوں نے جائیدادوں کی ضبطی اور مسماری کو کشمیریوں کو سزادینتے کی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا ہے جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا، اختلافِ رائے کو خاموش کرانا اور خطے کے آبادی کے تناسب کو بدلنا ہے۔
مقبوضہعلاقے کے سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف قوانین کے تحت جائیدادوں کی ضبطی اور مسماری کو تیزی سے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور دیگر اثاثوں سے محروم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے وہ مزید معاشی اور سماجی طور پر کمزور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی جائیدادوں کی ضبطی یا مسماری اجتماعی سزا کے مترادف ہے، جو خواتین اور بچوں سمیت پورے خاندانوں کو متاثر کرتی ہے۔
ایسے اقدامات سے کشمیریوں میں خوف ا ور بے یقینی بڑھ رہی ہے، جو کشمیریوں کی معاشی سلامتی کو کمزور کرنے اور مقبوضہ علاقے پر کنٹرول مزید سخت کرنے کی وسیع تر پالیسیوں کا حصہ ہیں۔








