پاکستان

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے؛فیلڈ مارشل

راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے،دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے، بھرپور ضرب لگائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار کورہیڈکوارٹرز پشاورکے دورے کے دوران کیا ۔کورہیڈکوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاشاندار استقبال کیاگیا۔ فیلڈمارشل کو خیبرپختونخوا سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کارروائیوں اور سرحدی انتظامات پر بریفنگ دی گئی،فیلڈ مارشل کو کے پی میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈمارشل نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اوردہشتگردی کے خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خطرات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اعلی سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے،دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے، بھرپور ضرب لگائیں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کے عوام، شہدا اور سکیورٹی فورسز کے غازیوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،عوام کی حمایت سے پاکستان دہشتگردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button