بھارتپاکستان

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اسلام آباد:

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کیے گئے کمرشل اور فوجی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پابندی اب 24 مئی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے جس میں تازہ توسیع کے بعد مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button