بھارت

بھارت:مظاہروں کا سلسلہ جاری ، انتخابی فہرستوں ںپرنظرثانی ختم کرنے، سی ای سی کے استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دلی میں مظاہرین کی ”ای سی ہیڈکوارٹر“ کی طرف مارچ کی کوشش، فورسز نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا

نئی دہلی: نوجوانون کی تنظیم ”کاکروچ جنتا پارٹی“(سی جے پی)، کسانوں ، طلباء، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور خواتین کی انجمنوں نے آج( جمعہ )کے روز بھی متعدد بھارتی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور مارچ کیا اورانتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آڑ) کے ذریعے کروڑوںووٹروں کو بڑے پیمانے پر حذف کرنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرکزی مظاہرہ نئی دہلی میں دہلی کوآرڈینیشن کمیٹی آف پیپل اگینسٹ ایس آئی آر کے بینر تلے کیا گیا۔ بھارتی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے مظاہرین گول ڈاک خانہ کے قریب اور دیگر مقامات پر جمع ہوئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں ایسانہیںکرنے دیا۔جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے "گیانیش کمار، استعفیٰ دیں،ایس آئی آر روکیںاور ووٹ چوری برداشت نہیں کریں گے جیسے نعرے لگائے۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میںلے لیا۔
مظاہرے میں شامل سینئر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) لیڈر برندا کرات نے صحافیوں کو بتایا کہ گیانیش کمار کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی۔
تنظیم کے ایک اور رہنماپی سندوش نے پیپل اگینسٹ نے خبردار کیا کہ گیانیش کمار کے استفعے تک مظاہرے جاری رہیں گے۔
ممتاز سیاسی کارکن یوگیندر یادو، نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک "کھلاڑی” کے بجائے ایک غیر جانبدار ادارے کے طور پر کام کرے۔
آل انڈیا کسان سبھا‘ کے قومی نائب صدر اندر جیت سنگھ نے کہاہم اس تحریک کو ہر گاوں، ہر گلی اور کسانوں کے درمیان لے کر جائیں گے۔
اس احتجاج کو ’کاری یووا سنگٹھن‘ ، ’اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا‘ اور دہلی، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے سماجی کارکنوں کی حمایت حاصل تھی۔’سنیکت کسان مورچہ نے بھی احتجا ک کی حمایت کی تھی۔
ہماچل پردیش کے قصبے پالام میں مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن نے بھی شرکت کی۔
’پیپل اگینسٹ ایس آئی آرکے منتظمین کے مطابق 18 ریاستوں کے 88 شہروں میں مظاہروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جنکا انعقاد تقریباً 145 تنظیموں کر رکھا ہے ۔ "جمہوریت کی بازیابی کے لیے عوامی مارچ کے عنوان سے اور "ہر گلی جنتر منتر” کے نعرے کے تحت چلائی جانے والی یہ مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی۔
منتظمین کے مطابق کسان رہنما راکیش ٹکیت، ’آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی رہنما نیہا بورا، سماجی کارکن تشار گاندھی اور دیگر نمایاں شخصیات جو پہلے سے احتجاج میں پیش پیش ہیں، کو بھی احتجاجی مہم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button