مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے بانڈی پورہ میں چار خواتین سمیت چھ کشمیری گرفتارکرلئے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں چار خواتین سمیت چھ کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ان پر ایک آزادی پسند تنظیم سے روابط کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی کی۔
گرفتار خواتین کی شناخت داچھی گام بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی مبینہ بانو اورچیک پنزگام سے تعلق رکھنے والی خوشبو جان، مہک جان اور عالیہ جان کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار دو مردوں کی شناخت ضلع کپوارہ کے علاقے قاضی پورہ ہندواڑہ کے وحید احمد بٹ اور انن ون ہندواڑہ کے عرفان احمد ریشی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار افراد ایک کالعدم آزادی پسند تنظیم سے وابستہ تھے اور انہیں اس تنظیم کے جیل سے منسلک مبینہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے بعد گرفتارکیاگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ یہ نیٹ ورک آزادی پسند نظریے کو فروغ دینے کے لیے خواتین کو نشانہ بنا رہا تھا۔
گرفتار چھ کشمیریوں کے خلاف پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں کالے قانون یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button