مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے ہفتے کے روز اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 44ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار نے سرینگرمیں زینہ کوٹ کے علاقے ایچ ایم ٹی میں اپنی سروس رائفل سے سر میں گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔اس کے ساتھی اہلکاروں نے اس کی شناخت گجیندرا کمار ڈ گا کے نام سے کی ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اس واقعے نے ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ جنگی ماحول میں طویل عرصے تک تعیناتی، مسلسل آپریشنل دباو ، اہلِ خانہ سے دوری، کام کے سخت حالات، اعلیٰ افسران کی جانب سے بدسلوکی اور نفسیاتی دباو ایسے عوامل میں شامل ہیں جو بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں مسلسل خودکشی اورآپسی فائرنگ کا سبب بن رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button