مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا: فاروق عبداللہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خوف کی وجہ سے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے بارہمولہ میں اپنی پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کیا آپ لوگوں کو دلی حکومت سے یہ امید ہے کہ آپ کو انصاف دے گی؟
فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری اگر ہمت سے بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو مٹ جائیں گے، پاکستان دنیا میں کشمیر کا معاملہ اٹھا رہا ہے، اسی لیے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف عالمی فورمز پر جا کر کشمیریوں کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے جموں و کشمیر کے عوام محفوظ ہیں۔ ورنہ کشمیریوں کے حوالے سے بھارت کے عزائم درست نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button