APHC-AJK

بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی

مسرت عالم بٹ کو صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کا خیرمقدم

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبرتاریخ کشمیرکا سیاہ ترین دن ہے جو بھارتی فوجی مداخلت اور جموں و کشمیر پر قبضے کی یاد دلاتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیری دنیا بھر میں اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور استقامت اس بات کی گواہ ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے کشمیریوں کے جائز حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔
انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو آزاد کشمیرحکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ سے نوازنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قیادت کی جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف تحریکِ آزادی کشمیر کے موقف کو اجاگر کرنے میں اہمیت رکھتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button