سکھ

مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب

اسلام آباد: بھارت میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی اور کرتارپور راہداری کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد مئی 2025سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار ہے جس کے باعث سرحد پار مذہبی مقامات کی زیارت کا معاملہ بھی متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہے کہ کرتارپور راہداری بند ہونے کے باوجود پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔
سکھ برادری کے لیے کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب اور ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان انتہائی اہم مذہبی مقامات ہیں۔ ایسے میں راہداری کی بندش اور یاتریوں کی آمد پر پابندی نے بھارت میں مذہبی آزادی اور دونوں ممالک کے عوامی روابط سے متعلق سوالات کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے۔بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھگونت مان نے بھارتی پنجاب کی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جانے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟
رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ارکان نے بھی وزیراعلی کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بھگونت مان نے اسمبلی کے ارکان کے ساتھ کرتارپور اور ننکانہ صاحب میں حاضری کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button