بھارت

مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

مودی حکومت کا پاکستان دشمن ایجنڈا، سکھوں کی مذہبی آزادی بھی سلب -اسلام آباد: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستان میں منعقد ہونے والی ورلڈ پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی اور کرتارپور راہداری کی بندش کا معاملہ ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

بھارتی پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھگونت مان نے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جانے کی اجازت نہیں دیتی تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے گی؟ بھارتی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ارکان نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھگونت مان نے اسمبلی ارکان کے ساتھ کرتارپور اور ننکانہ صاحب میں حاضری دینے کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مئی 2025 سے بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد پر پابندی برقرار ہے، جس کے باعث سرحد پار مذہبی مقامات کی زیارت کا معاملہ بھی متاثر ہوا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ کرتارپور راہداری بند ہونے کے باوجود پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

سکھ برادری کے لیے کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب اور ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان انتہائی اہم مذہبی مقامات ہیں۔ ایسے میں راہداری کی بندش اور یاتریوں کی آمد پر پابندی نے مذہبی رسائی اور دونوں ممالک کے عوامی روابط سے متعلق سوالات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button