مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر :نئے میڈیکل کالجوں کے نان گزیٹڈ ملازمین کا بڑے پیمانے پراحتجاج کا اعلان

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پانچ نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کے نان گزیٹڈ ملازمین نے 16نومبر سے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کا اعلان سروس ریکروٹمنٹ رولز کو حتمی شکل دینے میں انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف کیا گیا ہے۔، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، بارہمولہ اور اسلام آباد کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے نان گزیٹڈ ملازمین کی رابطہ کمیٹی نے انتظامیہ کی طویل بے حسی پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی کے رہنماں نے جموں میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 سے محکمہ صحت کے چھ سربراہ تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود ملازمین کے لیے باقاعدہ سروس فریم ورک موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی سربراہوں کی بار بار تبدیلی ادارہ جاتی غفلت کا مستقل جواز نہیں بن سکتی۔کمیٹی کی مایوسی اس وقت انتہا کو پہنچ گئی جب 30 ستمبر 2026 کی مقررہ آخری تاریخ گزر گئی۔ وزیراعلی، وزیر صحت اور اعلی حکام نے اس سلسلے میں یقین دہانیاں کرائی تھیں۔ تاہم، مقررہ مدت میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
کمیٹی نے تاخیر کی مخصوص وجوہات واضح کرنے اور ذمہ دار حکام کا سخت احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔اس تاخیر سے ملازمین کے کیریئر میں عدم مساوات بڑھ گئی ہے۔ گزیٹڈ ملازمین کو 2019 سے اب تک تین مرتبہ ترقیوں کے مواقع مل چکے ہیں۔ اس کے برعکس نان گزیٹڈ ملازمین مکمل جمود کا شکار ہیں۔ اس سے ان کی سینیارٹی، اعلی عہدوں پر ترقی کے لیے اہلیت اور مالی مراعات متاثر ہو رہی ہیں۔سروس ریکروٹمنٹ رولز کی عدم موجودگی نے نئی بھرتیوں کا عمل بھی روک رکھا ہے۔ 2019 سے ان آسامیوں کے لیے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈنے بھرتی کے اشتہارات جاری نہیں کیے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندواڑہ اور ادھم پور کو بھی اسی نوعیت کی انتظامی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ مسئلہ ملازمین کے وقار، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور سرکاری طبی اداروں کی مجموعی کارکردگی سے براہ راست جڑا ہے۔کمیٹی نے 2019 سے اب تک متعلقہ سرکاری فائلوں کی مکمل جانچ کا مطالبہ کیا۔ اس نے خبردار کیا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک سروس رولز کو باضابطہ حتمی شکل نہیں دی جاتی۔ اس کے علاوہ محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کی کارروائی، واجب الادا مراعات اور انتظامی جوابدہی بھی یقینی بنانا ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button