سکھ

سرے:خالصتان تحریک کے کارکن کارکوآگ لگادی گئی

سرے :کینیڈا کے شہر سرے میں مقیم خالصتان تحریک کے کارکن اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے ساتھی نرندر سنگھ رندھاوا کی کارکو برٹش کولمبیا میں ان کے گھر کے باہر آگ لگا دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، اسی حملے میں "ٹیم شہید نجر” سے منسلک ایک بس پر بھی اسپرے پینٹ کیا گیا۔
ٹیم شہید نجر کا تعلق ہردیپ سنگھ نجر سے ہے، جنہیں18 جون 2023 کو سرے میں گولی مار کر قتل کر دیاگیاتھا۔ کینیڈین حکام اور ایف بی آئی نے اس قتل میں بھارتی خفیہ ایجنٹوں اور لارنس بشنوئی گینگ کے ارکان کوملوث قراردیاتھا۔
سرے پولیس سروس کے مطابق افسران کو 91 ایونیو کے 14500 بلاک میں طلب کیا گیا اور انہوں نے گاڑی کو مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں پایا۔
یہ واقعہ علاقے میں خالصتان کے حق میں ریلی کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ رندھاوا خالصتان تحریک کے حق میں ریلیوں کے معروف منتظم ہیں اور کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہیں اپریل میں "ڈیوٹی ٹو وارن” نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں ان کی زندگی کو لاحق فوری خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

پولیس ایسے نوٹس اس وقت جاری کرتی ہے جب اس کے پاس قابل اعتماد معلومات ہوں جو اس بات کی نشاندہی کریں کہ کسی فرد کی زندگی خطرے میں ہو سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button