مقبوضہ جموں وکشمیر : مزید 2کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی مختلف حیلے بہانوں سے ضبطی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ انتظامیہ نے تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں دو کشمیریوں کے گھر ضبط کر لیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہاکے احکامات پر ضلع کے علاقے شیشی پورہ میں عبدالرشید بٹ کا قریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا دو منزلہ گھر جبکہ اسی ضلع کے علاقے اشمقام میں محمد یوسف نامی شہری کا تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا بھی دو منزلہ مکان ضبط کر لیا۔
پولیس نے گھروں کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان کے مالکان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاہے۔
کشمیریوں کو گھروں ، زمینوں، دکانوں اور دیگر منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں سے محروم کر نے کا مقصد انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیگر کو علاقے میں آبادی کے تناسب کو آگے بڑھانا ہے ۔






