بھارت

بھارت میں سکھوں کے بدترین قتلِ عام کو 42 سال مکمل ہوگئے

ہزاروں بے گناہ سکھ قتل کیے گئے، متاثرہ خاندان تاحال انصاف کے منتظر

نئی دہلی: یکم نومبر 1984ء کوسکھ مخالف فسادات بھارتی تاریخ کے دردناک واقعات میں شمار ہوتے ہیں جب سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہزاروں بے گناہ سکھوں کا قتل عام کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق31 اکتوبر 1984ء کو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں کے خلاف جان لیوا تشدد شروع ہوا، جو کئی روز تک بلا روک ٹوک جاری رہا۔ ان فسادات کے دوران ہزاروں بے گناہ سکھ قتل کیے گئے، جبکہ سیکڑوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ افسوس ناک واقعات محض سکھ برادری کے خلاف تشدد نہیں بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی اقدار پر گہرا حملہ تھے۔ عالمی ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی جریدوں نے بھی سکھوں کے قتلِ عام کو بھارتی تاریخ کا شرمناک باب قرار دیا ہے۔
ڈپلومیٹ کے مطابق انتہاپسند ہندوؤں نے ووٹر فہرستوں کے ذریعے چن چن کر سکھوں کی شناخت کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی حکومت کی سرپرستی میں سکھوں کے خلاف باقاعدہ نسل کشی کی مہم چلائی گئی اورہزاروں سکھوں کو بے رحمی سے قتل کیاگیا۔
ہزاروں بے گناہ سکھوں کے خون کا حساب آج بھی باقی ہے ۔وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کو جواز بنا کر حکومتی سرپرستی میں جس بے دردانہ طریقے سے سکھوں کے خون کی ہولی کھیلی گی اور ان کی منظم نسل کشی کا ہولناک سلسلہ شروع کیا گیا وہ بھارتی تاریخ کا ایک انتہائی شرمناک باب ہے۔آزادانہ اعداد وشمار اور تحقیقات میں بتایا گیا 8,000 سے 17,000 سے زائد بے گناہ سکھ موت کے گھاٹ اتارے گئے۔بھارتی وزارتِ داخلہ کے 2015کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف دہلی میں 2,733 اور ملک بھر میں 3,325 سکھ مار دیے گئے ۔ ہندو نتہا پسندوں نے سکھ مردوں اور بچوں کے گلوں میں پٹرول سے بھرے گاڑیوں کے ٹائر ڈال کر زندہ جلادیا۔ انتخابی فہرستوں اور راشن کارڈز کے ذریعے سکھوں کے مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کی نشان دہی کی گئی اور "S” لکھ کر نشانہ بنایا گیا۔
دلی کے علاقوں”تلوک پوری، کلیان پوری’ ٠٨ء طچاور ‘ترلوک پوری’ میں سیکڑوں سکھ خواتین کو اہل خانہ کے سامنے اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ تلوک پوری’ کی ایک بستی کو آج بھی "بیوائوں کی بستی” کہا جاتا ہے کیونکہ وہاں کے تمام بالغ سکھ مردوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ سکھوں کی داڑھی اور بال کاٹے گئے،تاریخی گورودوارے نذرِ آتش کیے گئے۔ فیکٹریوں، بسوں اور دکانوں کو مکمل طور پر لوٹ کر راکھ بنا دیا گیا۔
اس سارے بہیمانہ عمل میں کانگریس کے مرکزی رہنماؤں ایچ کے ایل بھگت، سجن کمار ، جگدیش ٹائٹلر اور کمل ناتھ نے بلوائیوں کی قیادت، اسلحہ کی فراہمی اور قتلِ عام کی براہِ راست سرپرستی کی۔ دہلی پولیس کے کمشنر ایس سی ٹنڈن اورمقامی انتظامیہ نے سکھوں کو غیر مسلح کر کے حملہ آوروں کو کھلی چھوٹ فراہم کی۔ ریاستی سرپرستی میں سکھوں کی داڑھی اور بال کاٹے گئے،تاریخی گورودوارے نذرِ آتش کیے گئے۔ فیکٹریوں، بسوں اور دکانوں کو مکمل طور پر لوٹ کر راکھ بنا دیا گیا۔ ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں نے اس تشدد کو باقاعدہ "ریاستی سرپرستی میں نسل کشی” قرار دیا۔
دہلی پولیس نے قتلِ عام سے متعلق 587 ایف آئی آر درچ کیں۔ 241 اہم مقدمات بغیر کسی تفتیش کے بند کیے گئے ۔2005 میں جسٹس ناناوتی کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں منظم تشدد اور مقامی ہندوقیادت کے کردار کی تصدیق کی۔ دہائیوں پر محیط تحقیقات کے باوجود سیاسی رہنماں اور قبل عام کے منصوبہ سازوں کو سزائیں نہ مل سکیں۔اورمتاثرہ خاندان چار دہائیوں بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button