بھارت

امریکہ بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی کے کاروبار کی تحقیقات کررہا ہے ، وال اسٹریٹ جنرل کا انکشاف

واشنگٹن:
ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت اوروزیراعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وال اسٹریٹ جنرل نے کہاہے کہ امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔گوتم اڈانی کی کمپنیوں کے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اڈانی جو ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ انکے خلاف فارن برائبری کے الزامات ختم کر دیں۔لیکن ان الزامات سے چھٹکارے کی بجائے ، اب انکے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ انکی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انکی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کی مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتہ چلا ہے کہ مندرا اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔اس بندرگاہ کا ایران سے تجارت پر عائد امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button