بھارت

بھارت :چیف الیکشن کمشنر جیل جائیں گے، مودی اور امیت شاہ ووٹ چوری پر قانون سے نہیں بچ سکیں گے :راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارت میںکانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹا کر غداری کے الزام میں جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی اتوار کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں اپوزیشن اتحاد” انڈیا بلاک” کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔” ووٹ بچائو، دیش بچا ئو” کے بینر تلے یہ ریلی انتخابی بے ضابطگیوں اور انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر)کے خلاف منعقد کی گئی تھی۔ کانگریس نے دعوی کیا کہ ریلی میں دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
راہول گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی اور امیت شاہ یہ سمجھ لیں کہ گیانیش کمار کے بعد ہمارا مقابلہ آپ سے ہوگا۔ ووٹ چوری کے لیے آپ نے جو کچھ کیا ہے، اس پر آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی کہیں نہیں جا سکتے، اگر وہ جانا بھی چاہیں تو ہم انہیں جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں جمہوریت اور آئین کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔راہول گاندھی نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کے بعد انتخابی فہرستوں سے 13کروڑ 50 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کیے گئے۔ یہ تعداد مجموعی ووٹروں کا تقریبا 15 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ ووٹر جائز نہیں تھے تو اس کا مطلب ہے کہ 2024 کے انتخابات غیر قانونی تھے۔
ریلی میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، پریانکا گاندھی وادرا، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button