مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں؛پولیس نےڈیلی ویجر ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ ناکام بنا دیا

مظاہرین کا ملازمتوں کی باقاعدگی اور کم از کم اجرت کے نفاذکامطالبہ

جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے پیرکوڈیلی ویجرملازمین کے سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کو ناکام بنا دیا۔ یہ دن ‘دربار موو’ کے روایتی عمل کے بعد دفاتر دوبارہ کھلنے کا پہلا دن تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل جموں وکشمیر ڈیلی ویجرز سنگھرش سمیتی کی کال پر سینکڑوں ڈیلی وہجرملازمین نےجمع ہو کر سول سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے طویل عرصے سے التوا کا شکار مطالبات بشمول ملازمتوں کی باقاعدگی اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ پر زور دیا جا سکے۔
"ہمیں انصاف چاہیے” کے نعروں اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایم ایل اے ہاسٹل کے قریب رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی، جہاں پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری نفری نے انہیں سیکرٹریٹ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے خاردار تاریں لگا رکھی تھیں۔ رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کے دوران جھڑپوں کے بعد سمیتی کے صدر سنی کانت چِب کو حراست میں لے لیا گیا۔
سنی کانت چِب نے کہا کہ رمڈیلی ویجرملازمین گزشتہ دو سال سے ملازمتوں کی باقاعدگی کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ ملازمتوں کی باقاعدگی اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ سمیت مطالبات پورے ہونے تک اپنی جدوجہدجاری رکھے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button