مقبوضہ جموں و کشمیر

طویل عرصے سے نظربند مسلم لیگی رہنما بھارتی پولیس کی حراست میں لاپتہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طویل عرصے سے نظربند مسلم لیگ جموں و کشمیر کے ایک رہنما عبدالرشید شنگن بھارتی پولیس کی حراست میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنما عبدالرشید شنگن گزشتہ 15سال سے سنٹرل جیل سرینگر میں غیر قانونی طورپر نظربندتھے ۔ ان کی رہائی کے حکم پرانہیں بھارتی پولیس نے سینٹرل جیل سرینگر سے ہی دوبارہ حراست میں لیا تھا اور وہ چار روز سے لاپتہ ہیں۔پولیس نے انہیں سرینگر سینٹرل جیل سے لے جانے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر سے باہرکسی بھارتی جیل منتقل کر دیا گیا ہے لیکن جیل کا نام نہیں بتایا جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نظربند رہنما کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند سیاسی قیدیوں کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button