بھارت

عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز پر فضائی حملہ، بھارتی ملاح ہلاک

نئی دہلی : عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حملے شکار ہونے والے جہاز کی شناخت ایم ایس وی ال ج±س±فی کے نام سے ہوئی ہے جس پر 14 بھارتی ملاح سوار تھے۔بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکا۔
عمانی کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے باقی 13 عملے کو بحفاظت نکال لیا۔ بھارتی وزیر برائے جہاز رانی سربانند سونووال نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت اور عمان میں بھارتی سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی مدد اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جاسکیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جہاز کو نشانہ بنانے والی فضائی شے ڈرون تھی یا کوئی میزائل، جبکہ حملے کے ذمہ دار وں کی بھی سرکاری طور پر نشاندہی نہیں کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button