بھارت

بھارت : مہاراشٹرا میں مجوزہ یکساں سول کوڈ کے خلاف مسلمان تنظیموں کی مہم کا آغاز

مہم کا مقصد مسلمانوں کے عائلی قوانین اور مذہبی آزادی کی آئینی ضمانتوں کا تحفظ ہے

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مسلمان تنظیموں نے مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف ریاست گیر مہم شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت مساجد اور عوامی اجتماعات کے ذریعے لوگوں کو متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ ایسی کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کی جا سکے جس کے بارے میں انہیں خدشہ ہے کہ وہ اسلامی عائلی قوانین اور مذہبی آزادیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنی جمعیت علماءاور رضا اکیڈمی کے زیر اہتمام دستخطی مہم کا آغاز ریاست بھر کی مساجد سے کیا گیا، جہاں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماو¿ں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ جمہوری اور آئینی طریقوں سے اپنے اعتراضات درج کرائیں۔
اس مہم میں ممبئی اور کئی دیگر شہروں جن میں مالیگاو¿ں، ناسک، جالنا اور بھیونڈی شامل ہیں، کے لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ مساجد کی کمیٹیاں اور رضاکار مجوزہ قانون سازی اور مذہبی رسومات و خاندانی معاملات پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے اوردستخط جمع کرنے میں مصروف ہیں۔منتظمین نے کہا کہ یہ مہم 15 نومبر تک جاری رہے گی۔
جمعہ کے خطبات کے دوران علمائے کرام نے مجوزہ قانون کے حوالے سے اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف برادریوں کے مخصوص عائلی قوانین کی جگہ ایک مشترکہ قانونی نظام نافذ کرنے سے شادی، طلاق اور وراثت سے متعلق اسلامی احکامات میں مداخلت ہو سکتی ہے۔مسلم تنظیموں کا مو¿قف ہے کہ ایسی قانون سازی مذہبی آزادی اور ذاتی و خاندانی معاملات میں مذہبی اصولوں پر عمل کرنے کے آئینی حقوق کو کمزور کر سکتی ہے۔
رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے ان اطلاعات پر سوال اٹھایا کہ مہاراشٹر حکومت قبائلی برادریوں کو مجوزہ یکساں سول کوڈ سے مستثنیٰ رکھنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ معاشرے کے دیگر طبقات پر اس کا اطلاق کیا جا سکتا ہے۔نوری نے کہاکہ ہم کسی بھی برادری کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم حکومت سے یہ ضرور پوچھتے ہیں کہ قبائلی برادریوں کو یکساں سول کوڈ سے مستثنیٰ رکھنے اور دیگر شہریوں پر اسے نافذ کرنے کا مقصد کیا ہے؟
انہوں نے مو¿قف اختیار کیا کہ اگر بعض برادریوں کے رسم و رواج اور روایات کے تحفظ کے لیے انہیں استثنیٰ دینا ضروری ہے تو دیگر برادریوں کے مذہبی طور طریقوں اور عائلی قوانین کو بھی اسی طرح تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ متعدد مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال اور مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ملاقات کی۔ مہاراشٹر مسلمز فیڈریشن کے زیر اہتمام اس اجلاس میں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے ہند اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
جماعت اسلامی کے ملک معتصم نے زور دیا کہ قرآن و حدیث میں بیان کردہ مذہبی احکامات اسلامی عقیدے کی بنیاد ہیں اور ان میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بانی رکن مولانا محمود خان دریابادی نے مذہبی آزادی کی آئینی ضمانتوں کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ مجوزہ قانون ان حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بن سکتا ہے۔
اجلاس کے شرکاءنے حکومت کے سامنے اپنے تحفظات پیش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور مذہبی آزادی اور مسلم عائلی قوانین کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔منتظمین نے کہا کہ ریاست گیر مہم کے دوران جمع کیے گئے دستخط متعلقہ حکام کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ مجوزہ قانون سازی کے بارے میں مسلم برادری کے خدشات سے انہیں آگاہ کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button