مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ: بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 2اہلکار ہلاک
لیہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ میں ’نامیکا لا پاس‘ کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور اور معاون ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کے فوراً بعد پولیس نے امدادی کارروائی شروع کی اور دونوں لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ بعد ازاں لاشوں کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے ’کمیونٹی ہیلتھ سینٹر‘ چکٹن منتقل کر دیا گیا۔







