مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری کل” یوم شہدائے جموں“منائیں گے

شہداءکی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، حریت کانفرنس

سری نگر : کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل” یوم شہدائے جموں“ اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندوتوا قوتوں نے نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔
شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور بیرون ممالک مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ شہدائے جموں اور دیگر تمام شہداءکے درجات کی بلندی کیے لیے مساجد اور کمیونٹی سینٹروں میں قرآن خوانی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے خصوصی دعاو¿ں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیاننات میں” شہدائے جموں “کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1947میں جموں کے مسلمانوں کا دل دہلا دینے والا قتل عام دنیا کے سب سے بڑے سانحات میں سے ایک ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مذموم کوششیں نومبر 1947 کے بہیمانہ قتل عام کا تسلسل ہے۔
بیانات میں کہا گیا کہ شہداءنے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نسل کشی میں لاکھوں مسلمان شہید کر دیے گئے تھے۔
رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کہا کہ شہداءکو بہترین خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ان کے مشن کو جاری رکھا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button