مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کا بھارتی حکومت کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر کی خاموشی کو امن نہ سمجھا جائے

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں جاری خاموشی کو امن نہ سمجھے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام پر اعتماد کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کی دبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر جاری چھاپوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری نظربندوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔
محبوبیہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو سیاسی مفادات کے لیے مذہبی تقسیم سے فائدہ اٹھانے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام کو پولیس اور سول انتظامیہ میں منظم انداز سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button