مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :میر واعظ عمرفاروق مسلسل گھر میں نظربند

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر وعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظربند رکھا اور انہیں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق تقریبا ایک ہفتے سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں۔ نِگین میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات ہے اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، جس کے باعث وہ آج نمازِ جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی اور خطبہ دینے کے لیے تاریخی جامع مسجد سرینگر نہیں جا سکے۔
مسلسل پابندیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری گھر میں نظر بندی گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے۔ رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ آج جامع مسجد سرینگر میں م،از جمعہ کا خطبہ نہیں دے سکیں گے ۔ نقل و حرکت اور اظہارِ رائے کی آزادی سلب کرنے والے یہ جابرانہ اور آمرانہ اقدامات مقبوضہ کشمیر میں معمول کے حالات کے سرکاری بیانیے کی نفی کرتے ہیں۔
یہ پابندیاں گزشتہ جمعہ جامع مسجد میں میرواعظ کے خطاب کے بعد سے جاری ہیں، جس میں انہوں نے جموں و کشمیر سے متعلق انٹرنیشنل کرائسس گروپ کی حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی قیدیوں، شہری آزادیوں، بامعنی سیاسی روابط اور مفاہمت کی ضرورت سے متعلق خدشات کو اجاگر کیا تھا۔
تب سے میرواعظ گھر میں نظربند ہیں، جس کے باعث وہ اپنی منصبی اور دینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہے، جن میں طے شدہ دینی اجتماعات سے خطاب اور جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کے موقعہ پر وعظ و تبلیغ شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button