APHC

نہتے کشمیری قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا مسلسل شکار ہیں، حریت کانفرنس

پابندیاں ، چھاپے، گرفتاریاں امن کے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہیں، ترجمان

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بڑھتی ہوئی بھارتی پابندیوں،چھاپوںاور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبر و ستم کی کارروائیوںنے کشمیریوںکا جینا دوبھرکر رکھاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت ایک طرف مقبوضہ علاقے میںحالات معمول کے مطابق ہونے کے بلندبانگ دعوے کر رہا ہے لیکن دوسری طرف نہتے کشمیری قابض بھارتی فورسز کے عتاب کا مسلسل شکار ہیں ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں ، گھروں پر چھاپے ، بلا جواز گرفتاریاں ، جائیدادوں کی ضبطی اور ظالمانہ حربے و ہتھکنڈے روز کا معمول ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ، چھاپے، گرفتاریاں امن کے بھارتی دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دراصل مقبوضہ علاقے میں امن کے بے بنیاد دعوئوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔تاہم دنیا نہ تو اٹوٹ انگ اور نہ ہی امن کے بھارتی دعوئوں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں، وہ جموں وکشمیر بدستور ایک متنازعہ مانتی ہے جس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی چیرہ دستیاں کشمیریوںکو حق خود ارادیت کے حصول کی جدجہد سے ہرگز روک نہیں سکتیں ، انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداء کے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button