متفرقات

رام بن :سڑک حادثے میں افسر سمیت بھارتی پولیس کے چار اہلکار زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں شاہراہ پر آج ایک سڑک حادثے میں ایک افسر سمیت بھارتی پولیس کے چار اہلکار زخمی ہو گئے۔
ضلع رامبن کے علاقے چندرکوٹ کے قریب ایک بس نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس سے گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار ایس ایچ او انسپکٹر وکی تھاپا سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کی گاڑی بی جے پی رہنما سنیل شرما کے قافلے میں شامل تھی۔ سنیل شرما کا قافلہ سری نگر سے جموں جارہے تھے۔بس نے ایک چوراہے پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے باعث گاڑی پر الٹ گئی۔ حکام نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، مقبوضہ وادی کشمیر میں ضلع بڈگام کے گاں سوئی بوگ سے تعلق رکھنے والا محمد عمر حجام نامی یک شخص اس وقت جانبحق ہو گیا جب اس کی زیرِمال بردار گاڑی حاجی باغ کے مقام پر ایک ٹپر سے ٹکرا گئی۔
ایک اور حادثے میں ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے علاقے مانکوٹ میں چھجلا کے مقام پر ایک ٹپر اور آٹو رکشہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button