متفرقات
مقبوضہ کشمیر:برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری
سرینگر30جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کے دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور پونچھ اضلاع کے عوام کو برفانی تودے گرنے سے خبردار کیا ہے۔اتھارٹی نے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام ،رام بن اور اسلام آباداضلاع میں بھی برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بیان میں متعلقہ اضلاع کے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔