بھارت

بھارتی فوج کے نظم و ضبط میں آر ایس ایس کی سیاست کے اثرات میں نمایاں اضافہ

نئی دہلی:بھارت میں مودی حکومت کے دور میں بھارتی فوج کے نظم و ضبط، پروٹوکول اور عسکری آداب پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی سیاست کے اثرات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریات سے وابستہ سیاست دانوں نے بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کے بنیادی عسکری پروٹوکول کو پامال کیا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور دیگر جرنیل وزیر دفاع سے ملاقات کے لیے قطار میں کھڑے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کمانڈوز انہیں گھورتے دکھائی دے رہے ہیں اور انہیں سلیوٹ تک نہیں کیا گیا۔

آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر وزیر دفاع کے ساتھ فوٹو سیشن کے دوران بھارتی جرنیلوں کا بار بار اٹھنا اور بیٹھنا عسکری آداب اور پیشہ ورانہ تربیت کے فقدان کو نمایاں کرتا ہے۔

بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق، بھارتی فوج کو انڈینائزیشن کے نام پر آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے سے ہم آہنگ اور نظریاتی طور پر اس کے تابع فورس بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارتی فوج کو اب پروٹوکول، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ آداب برقرار رکھنے کے معاملے میں بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کی مداخلت کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button