حادثات
مقبوضہ کشمیر: گاڑی پل کی دیوار سے ٹکرانے سے دو افراد ہلاک
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بانہال کے قریب سرینگر، جموں شاہراہ پر ایک گاڑی پل کی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ شاہراہ پر شبن باس کے قریب گاڑی پل کی دیوار سے ٹکرائی۔ حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے بانہال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







