بی جے پی، آر ایس ایس کا نظریہ گوڈسے کا نظریہ ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )کے نظریے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کا نظریہ ناتھورام گوڈسے کا نظریہ ہے، جس نے موہن داس کرم چند گاندھی کو قتل کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات یا دداشتوں میں مشتمل کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی کتاب” بیلوننگ: اے جرنی آف لو” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب نے بی جے پی اور گاندھی کے سیکولرازم کے عزم کے درمیان نظریاتی فرق کو اجاگر کیا۔محبوبہ نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اورجن سنگھ کا نظریہ گوڈسے کا نظریہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی فرقہ وارانہ تقسیم کو فروغ دے رہی ہے، اس کے قائدین نے ہندو مسلم تقسیم پر توجہ دی۔بی جے پی ”قومی اثاثوں ”کو کارپوریٹ مفادات کے حوالے کر رہی ہے۔







