مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان گرفتار کر لیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام جیلانی نامی نو جوان کو بھارتی فورسز کی راشٹریہ رائفلز، پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ٹنگمرگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔فورسز نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے اسکے قبضے سے 2 دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں ، بے گناہ نوجوانوں کی گرفتار ی اور جبر وستم کے دیگر ہتھکنڈوں نے کشمیریوںکی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button