کولگام کا حالیہ حملہ بھارتی فورسز کی انٹیلی جنس کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، پرفل بخشی
نئی دہلی: بھارتی دفاعی ماہر پرفل بخشی نے اعتراف کیا ہے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکہ ضلع کولگام میں پیرا ملٹری’سینٹرل ریزرو پولیس فورس’ کے اہلکاروں پر حالیہ حملہ انٹیلی جنس کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے ایک واقعے میں سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
بخشی نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ حملہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ کہیں نہ کہیں ہماری انٹیلی جنس (خفیہ معلومات) کے نظام میں خرابی ہے۔ پرفل بخشی نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ہمیں اب اس معاملے کا مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ کولگا م کا واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوﺅں کی نفی کرتا ہے، جہا ںفورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود بھارتی قبضے کے خلاف آزادی پسند کشمیریوں کی مزاحمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔








