بھارت
تلنگانہ: سڑک حادثے میں 7فوجی زخمی، 2کی حالت تشویشناک
حیدر آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی الٹ جانے کے سبب 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار تربیتی مشق کے سلسلے میں دارلحکومت حیدرآباد کے گولکنڈہ آرمی کیمپ سے شاہ باد جا رہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی ایک ٹرینر چلا رہا تھا کہ اس دوران وہ ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، گاڑی کئی مرتبہ الٹنے کے بعد ایک درخت سے جا ٹکرائی ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے گولکنڈہ کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔







