بھارت

مودی حکومت نے ’بھارت سمٹ“کے 115 غیر ملکی مندوبین کے ویزے منسوخ کردیے

ویزہ منسوخی کی کارروائی وزارت داخلہ کی ہدایت پرکی گئی ، ششی تھرور

نئی دلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں منعقدہ دو روزہ ”بھارت سمٹ“ میں شرکت کیلئے مدعو کیے گئے 315مقررین میں سے 115کو بھارت آنے سے روک دیااور انکے ویزے منسوخ کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ششی تھرور نے کہا کہ یہ کارروائی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کی گئی ہے حالانکہ ان مقررین کو وزارت خارجہ شرکت کی منظور ی دے چکی تھی ۔یہ کانفرنس جمعہ کو شروع ہوئی اور آج (ہفتہ) اسکا آخری روز تھا۔کانفرنس کا انعقاد کانگریس کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت نے کیا تھا۔کانفرنس میںجمہوریت ، سماجی انصاف، ماحولیاتی تبدیلی ، صنفی مساوات اور خارجہ پالیسی سمیت مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال ہونا تھا۔
ششی تھرور نے شوشل میڈیا پر لکھا کہ حکومت نے کس قانونی دفعہ کے تحت اتنا سخت قدم اٹھایا گیا، یہ واضح نہیں ہے ۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری ملک اس قدر عدم تحفظ کا شکار ہوگیاہے کہ اسے ان آوازوں کودبانے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے جن سے تنقید کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ناروے کی صحافی ہیلی لینگ سونڈسن نے دو روز قبل کہا تھا کہ بھارتی سفارتخانے نے انہیں کانفرنس مین شرکت کیلئے بھارت آنے سے روک دیا اور انکا ویزہ منسوخ کردیا۔ خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے 10منٹ قبل سفارتخانے انہیںسفر نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ انکا ویزہ بھارتی وزارت داخلہ کے احکامات پرمنسوخ کیاگیا۔
یاد رہے کہ ہیلی لینگ سونڈسن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے رواں برس مئی میں ناروے کے دورے کے دوران ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا تھا کہ وہ دنیا کی آزاد ترین صحافت سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیںدیتے ۔خاتون صحافی نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس سوال کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button