مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ: پٹن کی جامع مسجد میں آتشزدگی، چار افراد زخمی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن ہمری میں واقع جامع مسجد میں آگ لگنے سے چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پا لیا، جس سے اسے مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی رہائشی ہیں،انہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور بعد ازاں مزید طبی نگہداشت کے لیے سری نگر کے ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت ارشاد احمد،محمد الطاف، منظور احمد میر اور محمد اشرف میر کے طور پر ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button