مقبوضہ جموں و کشمیر

اروناچل پردیش میں تین کشمیری نوجوان جاسوسی کے الزام میں گرفتار

سرینگر:بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں حکام نے تین کشمیری نوجوانوں کو جاسوسی کا جھوٹا الزام لگا کر گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تازہ ترین گرفتاری مغربی ضلع سیانگ کے قصبے آلومیں عمل میں آئی جہاں سے 26سالہ ہلال احمد ولد مرحوم محمدصادق میر کو گرفتارکیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہلال احمد تجارتی میلے میں شرکت کے لیے 25نومبر سے آلو میں تھا اور پاپم پارے ضلع سے گزرا تھا۔ اس کے پاس ایک پرمٹ اور دیگر دستاویزات تھے جودرست پائے گئے۔ ہلال احمد کو مزید تفتیش کے لیے ایٹا نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
قبل ازیں اروناچل پردیش کی پولیس نے11دسمبر کوضلع کپواڑہ کے شبیر احمد میر کو جبکہ22نومبر کو اسی ضلع سے تعلق رکھنے والے نذیر احمد ملک کو ضلع ایٹا نگر کے گنگا گائوں میں کرائے کے مکان سے گرفتار کیا تھا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ نذیرملک مبینہ طور پر بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کی نقل و حرکت اور تنصیبات سے متعلق حساس معلومات اکٹھا اور منتقل کر رہا تھا۔حکام نے دعویٰ کیاکہ اس کے پاس سے ضبط کیے گئے دو موبائل فونز میں”الاقصیٰ”نامی چینل کے ساتھ روابط سمیت قابض اعتراض موادپایاگیا۔یہ گرفتاریاں بھارت بھر میں سکیورٹی خدشات کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے لئے مارے جارہے چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنوںکا کہنا ہے کہ اس طرح کے مقدمات اکثر کشمیری کمیونٹی کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے لیے لگائے جاتے ہیں۔ان گرفتاریوں سے ایک بار پھر بھارت میں کشمیریوں کو درپیش بڑھتے ہوئے عدم تحفظ اور خطے میں سیاسی اور سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button