مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: جیلوں پر ”سی آئی کے“چھاپے، بیرکوں ، قیدیوں کے سامان کی تلاشی

سری نگر،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس کے کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) یونٹ نے آج متعدد جیلوں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی کے کی ٹیموں نے سینٹرل جیل سری نگر اور ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ پر چھاپے مارے اور بیرکوں اور قیدیوں کے سامان کی سخت تلاشی لی ۔حکام نے کہا کہ جیلوں پر چھاپوں کا مقصد اندرونی سیکورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو روکنا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، سول سوسائٹی اور حقوق کے کارکنوں ، وکلا، صحافیوں اور طلباءسمیت ہزاروں کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں ڈال رکھا ہے ۔ مبصرین کا کہنا کہ جیلوں پر چھاپے دراصل یہاں موجود سیاسی نظربندوں کو ہراساں کرنے کی بھارتی مہم کا حصہ ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button